اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کے مؤقف کو جاہلانہ قرار دے دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر فواد چوہدری نے شاہد خاقان عباسی کے متعلق ایک خبر شیئر کی جس میں سابق وزیرِ اعظم نے کہا کہ پارلیمان کے اجلاس میں اگر کوئی کورونا وائرس سے متاثر ہوگیا تو میں اس کا ذمہ دار ہوں گا۔
سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے شیئر کی گئی خبر میں کہا کہ حکومت ہر جگہ لاک ڈاؤن ختم کر رہی ہے مگر صرف پارلیمنٹ میں لاک ڈاؤن کرنا چاہتی ہے۔ ہم حکومت کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ ایسے ہی ایک بیان کے بعد مانسہرہ میں ایک مولوی صاحب کو کورونا وائرس لاحق ہوا اور وہ اِس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔
وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ کیا شاہد خاقان عباسی کورونا فیملی سے ہیں کہ وہ ان کی گارنٹی پر کسی کو نہیں ہوگا؟ شاہد خاقان عباسی کا مؤقف کورونا وائرس پر انتہائی جاہلانہ ہے۔
ایسے ہی ایک بیان کے بعد مانسہرہ میں مولوی صاحب کو کرونا ہوا اور وہ دار فانی سے کوچ کر گئے، آپ کوئ کرونا فیملی سے ہیں کہ وہ آپ کی گارنٹی پر کسی کو نہیں ہو گا؟ انتہائ جاھلانہ موقف https://t.co/oaZu7Byajt
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 22, 2020