اپوزیشن لیڈر شہباز شریف آج نیب ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif to appear before NAB team today

لاہور: پاکستان مسلم لیگ نواز کے صدر اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف منی لانڈرنگ کیس میں آج قومی احتساب بیورو کی ٹیم کے سامنے پیش ہوں گے۔

نیب نے مسلم لیگ (ن) کے صدر کو متنبہ کیا تھا کہ اگر وہ منی لانڈرنگ کے معاملے میں آج پیش نہ ہوئے تو ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

شہبازشریف کو نیب نے وراثت میں ملی جائیدادوں کا تفصیلی ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ نیب نے انہیں کورونا کے حوالے سے نیب آفس میں مناسب احتیاطی تدابیر کی یقین دہانی کرائی۔

گذشتہ ہفتے مسلم لیگ (ن) کے صدر کواسی معاملے میں نیب نے طلب کیا تھا تاہم انہوں نے یہ کہتے ہوئے معذرت کرلی تھی کہ وہ 69 سال کے کینسر کے مریض ہیں  اور ڈاکٹر نے انہیں سفر سے گریز کا مشور ہ دیا ہے اور معمر ہونے کی وجہ سے کورونا کا خدش ہے۔

نیب کے مطابق شہباز شریف کے خاندانی اثاثہ جات 1998 سے 2018 کے درمیان 23 ملین روپے سے بڑھ کر 549 بلین روپے ہوگئے۔عوامی عہدہ رکھنے کی حیثیت سے شہباز شریف کو اپنے اثاثوں میں اضافے کی وضاحت کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: چیئرمین نیب نے گندم اور چینی اسکینڈل کی تحقیقات کی منظوری دےدی

مزید برآں نیب نے پیر سوہاوہ میں ایک کاٹیج اور ایک ولا اور شہباز شریف کے چنیوٹ میں دو مزید پلاٹوں کو ضبط کیا۔ نیب نے لاہور کے جوہر ٹاؤن میں نو پلاٹ ،جوڈیشل کالونی میں چار ، ماڈل ٹاؤن میں دو مکانات اور ڈی ایچ اے میں مکانات سیل کردیئے ہیں۔

یہاں یہ خیال رہے کہ شہباز شریف کے علاوہ ان کے بیٹوں حمزہ شہباز اور سلیمان شہباز کو بھی اسی کیس میں نامزد کیا گیا ہے۔

Related Posts