فواد چوہدری کی زیر صدارت پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکولز کے قیام پر میٹنگ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فواد چوہدری کی زیر صدارت پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکولز کے قیام پر میٹنگ
فواد چوہدری کی زیر صدارت پاکستان میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکولز کے قیام پر میٹنگ

وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  آج وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسکولز کے قیام پر میٹنگ کی صدارت کی۔

میٹنگ کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان بھر میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انجینئرنگ میتھس (اسٹیم) کے اسکولز کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے مؤقر یونیورسٹیز سے الحاق حاصل کیا جائے گا۔

فواد چوہدری  کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹیم اسکولز کا قیام مؤقر یونیورسٹیوں سے الحاق کے ساتھ عمل میں لایا جائے گا۔ میٹنگ میں چیئرمین ایچ ای سی طارق بنوری نے بھی شرکت کی۔ 

دریں اثناء وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے  اپنے حلقۂ انتخاب سے آنے والے عوام کے وفد سے ملاقات کی جس کے دوران حلقے میں موجود عوامی مسائل اور ان کے حل پر گفت و شنید ہوئی۔ 

وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری  نے آج آئی بی کے سابق ڈی جی  شعیب سیڈل سے بھی ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسائنس و ٹیکنالوجی بیرسٹر فواد چوہدری نے کہا کہ بہت سے معاملات میں حکومت سے غلطیاں ہوئیں، اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا۔

سینیٹ اجلاس میں گزشتہ روز  اظہار خیال کرتے ہوئے وفاقی وزیرفواد چوہدری نے کہاکہ نئے سال کا آغاز مختلف طریقے سے کرنا چاہتے ہیں، پہلے دن کہنا چاہتا ہوں کہ اپوزیشن اور حکومت میں اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں: اہم معاملات میں اتفاق رائے کرنا ہوگا، فواد چوہدری

Related Posts