دبئی ایکسپو پاکستان کا مثبت تصور اجاگر کرنے کیلئے بہترین موقع ہے۔فواد چوہدری

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دبئی ایکسپو پاکستان کا مثبت تصور اجاگر کرنے کیلئے بہترین موقع ہے۔فواد چوہدری
دبئی ایکسپو پاکستان کا مثبت تصور اجاگر کرنے کیلئے بہترین موقع ہے۔فواد چوہدری

وفاقی وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دبئی ایکسپو پاکستان کا مثبت تصور اجاگر کرنے کیلئے بہترین موقع ہے جس سے ملک کے پوشیدہ خزانوں کی نقاب کشائی ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسپو 2020 دبئی میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان سیاحت، سرمایہ کاری، زراعت، تجارت اور صنعت کو فروغ دینے کے وسیع امکانات کی حامل سرزمین ہے۔

ایکسپو کا انعقاد دبئی میں یکم اکتوبر 2021ء سے لے کر 31 مارچ 2022ء تک مربوط ذہن اور مستقبل کی تخلیق کے عنوان سے ہوگا جس میں دنیا کے سامنے اپنی بہترین صلاحیتوں کا اظہار کرنے کیلئے کم و بیش 190 ممالک شریک ہوں گے۔

مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا کہ حکومت پاکستان کو ابھرتی ہوئی برانڈ سمجھتے ہوئے پوری دنیا میں پاکستان کے نرم اور مثبت تاثر کو اجاگر کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے اور ایکسپو دبئی اس کا اچھا موقع ہوگا۔

خطاب کے دوران وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ماضی میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو پاکستان سے منسوب کیا جاتا تھا، لیکن پی ٹی آئی حکومت کے مربوط اقدامات کے باعث پاکستان عالمی سطح پر جدید تکنیکی مصنوعات کی برآمدات کا اہم ملک بن گیا ہے۔

وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ دبئی ایکسپو میں پاکستان پویلین کو کامیاب بنانے کیلئے وزارتِ اطلاعات ہر ممکن تعاون کرے گی۔ اس طرح کے بین الاقوامی پلیٹ فارمز کا فائدہ اٹھا کر بہت سے ممالک اپنی مصنوعات اور خدمات سے خریداروں کو راغب کرتے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ متحدہ عرب امارات پاکستانی شہریوں کا دوسرا گھر ہے اور توقع ہے کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد ایکسپو پہنچے گی اور دنیا بھر سے ہزاروں افراد پاکستان کے پوشیدہ خزانوں کی نقاب کشائی دیکھ سکیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزارتِ خزانہ اور متعلقہ محکموں نے قومی خزانے پر انحصار کی بجائے کروڑوں کا ریونیو اکٹھا کیا جو حکومت پر عوام، خاص طور پر تاجر برادری کے بے حد اعتماد کا واضح مظہر قرار دیا جاسکتا ہے جبکہ پاکستان میں سیاحت کو فروغ حاصل ہورہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سمیر میر شیخ کثرتِ رائے سے اپسما کے سرپرست نامزد

Related Posts