چکوال میں باپ بچوں کی جان کا دشمن بن گیا، ماں انصاف کیلئے دربدر

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چکوال میں باپ بچوں کی جان کا دشمن بن گیا، ماں انصاف کیلئے دربدر
چکوال میں باپ بچوں کی جان کا دشمن بن گیا، ماں انصاف کیلئے دربدر

چکوال  میں باپ بچوں کی جان کا دشمن بن گیا جس کے بعد متاثرہ ماں اپنے بیٹے بیٹیوں کے ہمراہ انصاف کیلئے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہے۔

تفصیلات کے مطابق  چکوال کے علاقے تترال کی رہائشی  قراۃالعین اپنے شوہر کے ہاتھوں سخت پریشانی کا شکار ہے۔متاثرہ خاتون کی بڑی بیٹی16 سالہ عائلہ اکرام نے کہا کہ ہم 7  بہن بھائی ہیں جبکہ  والدہ کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے میرے والد نے 3 ماہ قبل میری والدہ کو طلاق دے دی تھی۔

سولہ سالہ عائلہ اکرام کے مطابق طلاق کے بعد ہم نے سول جج کی عدالت اور فیملی کورٹ میں والد کے خلاف مقدمات دائر کر رکھے ہیں۔ 12 اگست کی درمیانی شب میرے والد ہاتھ میں چھرا لے کر زبردستی ہمارے تالے توڑ کر کمرے میں آ گئے اور  مجھے اور باقی بہن بھائیوں کو جان سے مارنے کی کوشش کی۔

بڑی بیٹی عائلہ اکرام نے کہا کہ ہم سب بہن بھائی بھاگ کر چھت پر چڑھ گئے اور شور مچانا شروع کر دیا۔شور کی آواز سن کر تمام محلے دار اکٹھے ہو گئے۔ ہم نے ریسکیو15 پر کال کی۔تھانہ صدر کی پولیس آئی اور بغیر کارروائی کیے واپس چلی گئی۔ پھر میں نے ڈی پی او چکوال کو درخواست دی جو کہ تھانہ چکوال کو مارک کی گئی۔

بیٹی عائلہ اکرام نے کہا کہ اے ایس آئی ساجد نے ہمیں  تھانے کے کئی چکر لگوائے مگر کسی قسم کی کارروائی نہ کی گئی۔پولیس میرے والد کے ساتھ ملی ہوئی ہے جس کی وجہ سے میرے والد روزانہ رات کو بیٹھک کا دروازہ کھول کر اندر آ جاتے ہیں اور ہمیں ڈراتے دھمکاتے ہیں ہم سب بہن بھائی ڈرکی وجہ سے ساری رات سو نہیں سکتے۔

عائلہ اکرام  کا کہنا ہے کہ ہم سب بہن بھائی گھر کی چھت پر بغیر پنکھے کے ساری رات گزارتے ہیں۔پولیس تعاون نہیں کر رہی۔ حکام سے اپیل کرتی ہوں کہ اس معاملے کا نوٹس لیں مجھے خدشہ ہے کہ میرے والد ہم سب کو جان سے مار دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس نے کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد گرفتار کر لیے

Related Posts