کم عمر ترین کوہ پیما کا پتہ چل گیا، والد کی میڈیا سے گفتگو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کم عمر ترین کوہ پیما کا پتہ چل گیا، والد کی میڈیا سے گفتگو
کم عمر ترین کوہ پیما کا پتہ چل گیا، والد کی میڈیا سے گفتگو

ورلڈ ریکارڈ کم عمر ترین کوہ پیما شہروز کاشف کے والد کاشف سلمان کا کہنا ہے کہ کوہ پیما شہروز کاشف کا پتہ چل گیا ہے۔

لاہور سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے والد کاشف سلمان نے بتایا کہ شہروز چوتھے سے تیسری کیمپ میں آتے دکھائی دیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ شہروز اور ان کے ساتھی فضل دونوں کیمپ تھری کی جانب جاتے دکھائی دے رہے ہیں۔

شہروز کاشف کے والد نے کہا کہ کوہ پیما شہروز اور ان کے ساتھی کو ریسکیو نہیں کیا گیا، ان کی مدد کسی نے نہیں کی وہ اپنی مدد آپ کے تحت پہنچ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ شہروز کاشف نے گزشتہ صبح نانگا پربت چوٹی سر کی تھی جس کے بعد وہ نانگا پربت سر کرنے والے دنیا کے کم عمر ترین کوہ پیما بن گئے تھے۔ نانگا پربت سر کرنے کے بعد واپسی پر شہروز کا اپنے والدین سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

 

 

Related Posts