بیٹی پر فخرہے، ایمان خلیف کے والد کا بیان، مخالفین کے سر شرم سے جھکادئیے

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایمان خلیف
(فوٹو: آن لائن)

پیرس اولمپکس کے دوران سنگنین غلط فہمی سے ٹرانس جینڈر پکاری گئی الجزائر کی باکسر ایمان خلیف کے والد نے یہ بیان دے کر مخالفین کے سر شرم سے جھکا دئیے ہیں کہ مجھے اپنی بیٹی پر فخر ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیرس اولمپکس کے دوران ایمان خلیف نے مخالف باکسر کو 46سیکنڈز میں ناک آؤٹ کردیا، جس کے بعد الجزائر کی باکسر پر انگلیاں اٹھائی گئیں۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ یہ باکسر خاتون نہیں، بلکہ ٹرانس جینڈر ہے، تاہم یہ دعویٰ جھوٹا نکلا۔

فرانسیسی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایمان خلیف کے والد عمار خلیف نے کہا کہ میری بیٹی ٹرانس جینڈر نہیں بلکہ لڑکی ہے، اس کی پرورش لڑکیوں کی طرح کی گئی اور اہلِ خانہ نے ہر دستاویز میں اس کا نام بطور لڑکی ہی درج کروایا۔

انٹرویو کے دوران ایمان خلیف کے والد نے شناختی دستاویزات پیش کرکے ایمان خلیف کا لڑکی ہونا ثابت کردیا۔ دستاویزات میں ایمان خلیف کی تاریخ پیدائش اور جنس بطور لڑکی تحریر کی گئی ہے۔ والد کا کہنا ہے کہ میں نے ایمان کو مضبوطی اور بہادری سکھائی۔

عمار خلیف نے کہا کہ اطالوی باکسر میری بیٹی ایمان خلیف کے سامنے باکسنگ ونگ میں نہیں ٹک سکیں، کیونکہ وہ کمزور تھیں اور ایمان خلیف مضبوط ہے۔ دستاویزات کے مطابق ایمان خلیف 2 مئی 1999 کو پیدا ہونے والی لڑکی ہے اور یہ کوئی جھوٹ نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری بیٹی ایمان خلیف الجزائر کی خواتین کیلئے ایک مثال ہے اور اگر اللہ چاہے گا تو ایمان خلیف گولڈ میڈل جیت کر اپنے وطن الجزائر کا نام روشن کردے گی۔ میرا اور میرے خاندان کی زندگی کا ہمیشہ سے یہی مقصد ہے۔

Related Posts