عیسیٰ خیل میں زمین کے تنازعے پرباپ کی بیٹے پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق

کالمز

zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Eilat Port Remains Permanently Shut After 19-Month Suspension
انیس (19) ماہ سے معطل دجالی بندرگاہ ایلات کی مستقل بندش
تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں فائرنگ، نجی کالج کے پروفیسر جاں بحق
تھانہ نیوٹاؤن کی حدود میں فائرنگ، نجی کالج کے پروفیسر جاں بحق

عیسیٰ خیل میں زمین کے تنازعے پر باپ نے بیٹے پر فائرنگ کی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، تنازعے کے دوران 14 سالہ نواسے کو بھی گولی لگ گئی جس سے جاں بحق ہوگیا۔ نانا نے خودکشی کر لی۔

تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ عیسیٰ خیل کے علاقہ ملا خیل میں زمین کے تنازعے پر پیش آیا۔ ملاخیل کے رہائشی نصر اللہ کی اپنے بیٹے عاقب جاوید سے زمین کے تنازعے پر لڑائی ہوئی۔

باپ نصر اللہ نے بیٹے پر فائرنگ کرکے اسے شدید زخمی کردیا، غلطی سے ساتھ موجود 14 سالہ نواسے انعام اللہ کو بھی گولی لگ گئی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ نانا نے نواسے کو خون میں لت پت دیکھ کر خود بھی خودکشی کر لی۔

واقعے کی اطلاع ملنے پر تھانہ مکڑوال پولیس موقعے پر پہنچی۔ ریسکیو نے نانا اور نواسے کی لاشوں اور زخمی عاقب جاوید کو آر ایچ سی کمرشل مشانی ہسپتال منتقل کردیا۔ زخمی عاقب کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو ہسپتال میانوالی ریفر کردیا گیا۔

پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد دونوں میتیں لواحقین کے حوالے کردی ہیں۔ زمین کے ٹکڑے کے باعث گھر اجڑ گیا۔ دلخراش واقعے کی خبر سن کر عیسیٰ خیل اور ملا خیل کے رہائشی اشکبار نظر آتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں: ارطغرل غازی کو پاکستان بلانے والے کاشف ضمیر نے نوجوان کو اغواء کرلیا

Related Posts