ملتان میں نشے کے عادی باپ نے اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کردی، 4 بچے قتل

مقبول خبریں

کالمز

zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب
Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نشے کے عادی باپ نے گھریلو تنازعے پر اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کردی، 4 بچے قتل
نشے کے عادی باپ نے گھریلو تنازعے پر اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کردی، 4 بچے قتل

ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں نشے کے عادی شخص نے گھریلو تنازعے پر اپنے ہی بچوں پر فائرنگ کردی جس سے 4 بچے جاں بحق اور 2 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔

صوبہ پنجاب کے شہر شجاع آباد میں باپ نے گھریلو تنازعے پر طیش میں آ کر اہل خانہ پر گولیاں برسا دیں جس سے اس کے 2 بیٹے اور 1 بیٹی جاں بحق جبکہ بیوی اور بھتیجا شدید زخمی ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب بھر میں غیرت کے نام پر 8 سال کے دوران 2400 سے زائد افراد قتل ہوئے

اس افسوسناک واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی جارہی ہے۔

علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے کے بعد سے اب تک نشے کا عادی شخص اپنے گھر سے غائب ہے جس کی تفتیش کے لیے اہل محلہ سے پوچھ گچھ کی گئی، اور گرفتاری کے لیے مختلف جگہ چھاپے بھی مارے ہیں، تاہم اب تک اس کا کچھ پتہ نہیں چل سکا۔

پولیس کے مطابق لواحقین کی طرف سے واقعے کا مقدمہ جلد درج کیا جائے گا اور ملزم کی گرفتاری بھی جلد عمل میں لائی جائے گی تاکہ لواحقین کو انصاف مل سکے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کراچی کے علاقے سولجر بازار میں پولیس نے کارروائی کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد کرلی۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ملزمان کا گروپ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی پولیس کی کارروائی، 2 ملزمان گرفتاراسلحہ اور چوری کی گئی موٹرسائیکل برآمد

 

Related Posts