راولپنڈی :تھانہ مندرہ پولیس کی اہم کارروائی، اپنی9 سالہ بیٹی کو کنویں میں پھینک کر قتل کرنے والے سفاک باپ کو مندرہ پولیس نے حراست میں لے لیا ۔
ملزم محمد بخش نے اپنی بیٹی کو کنویں میں پھینکا اور موقع سے فرار ہو گیا تھا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مندرہ پولیس فوری موقع پر پہنچی اورفوری کارروائی کرتے ہوئے سنگدل ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیاہے،نعش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے۔
واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کی والدہ کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے،مقتولہ کے والدین کی آپس میں6 سال قبل طلاق ہوچکی ہے۔
مزید پڑھیں: کراچی میں ماں نے تین بچوں کو زہر دیکر خودکشی کرلی