حادثے میں بیٹے کی موت کے بعد باپ نے سڑکوں کی مرمت کرکے سیکڑوں گڑھے بھر دیئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

father fills 800 potholes after his son dies accident in India

ممبئی: بھارت میں ایک سبزی فروش نے حادثے میں بیٹے کی موت کے بعد خود سڑکوں کی مرمت کا کام شروع کرکے مثال قائم کردی، 3 سال میں 800 کے قریب گڑھے بھردیئے۔

سوشل میڈیا پر چلنے والی اطلاعات کے مطابق دادا راؤممبئی میں سبزیوں کی ریڑھی لگا کر بمشکل اپنا گھر چلاتاتھا،جولائی 2015ء میں اس کے بیٹے پرکاش کی موٹرسائیکل ایک کھڈے میں گر گئی اوراس حادثے میں پرکاش کی جان گئی۔

جوان بیٹے کی موت نے بوڑھے باپ کو توڑ کر رکھ دیا لیکن اس شخص نے ہمت ہارنے کی بجائے فیصلہ کیا کہ جس طرح میرا بیٹا مرا ہے کسی اور کا بیٹا نہیں مرنے دوں گا۔

 father fills 800 potholes after his son dies accident in India

اب دادا راؤ اپنی کمائی میں سے سیمنٹ ریت اور بجری لیتا ہے اور سڑکوں کے کھڈے بھرنے پہنچ جاتا ہے۔ بیٹے کی موت کے بعد سے اب تک وہ تقریباً 800 گڑھے بھر چکا ہے۔

 father fills 800 potholes after his son dies accident in India

بھارتی شہریوں کا کہنا ہے کہ دادا راؤ چاہتا تو بیٹے کی آتما کی شانتی کے لیے پنڈت کو رقم دے کر پوجا پاٹ کروا سکتا تھا لیکن اس نے خدمت کا عملی رستہ چُنا۔

مزید پڑھیں:بھارت حکومت کی انتقامی کارروائیاں، ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کام روک دیا

Related Posts