اسلام آباد میں 6 سال تک اپنی ہی 10 سالہ سگی بیٹی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے شیطان صفت باپ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اسلام آباد کے تھانہ ترنول کی حدود میں پیش آیا جہاں ملزم نے 6 سال تک متعدد بار بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ کئی مرتبہ مارپیٹ اور تشدد کیا۔
سرگودھا کا رہائشی ارشد وسیم نامی ملزم قتل سے متعلق مقدمے میں حوالات میں بند تھا۔ اس دوران ارشد وسیم کی بیوی نے اس سے طلاق لے کر شوہر کے چھوٹے بھائی سے نکاح کر لیا۔ جیل سے واپس آنے کے بعد ارشد وسیم اپنی دونوں بیٹیوں کو اپنے ساتھ سرگودھا لے گیا۔
ملزم کی بڑی بیٹی جس کی عمر 10 سال تھی اس کے ساتھ ارشد وسیم نازیبا حرکت کرتا رہا اور 6 سال تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ بچی نے اپنی والدہ سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا۔شیطان صفت باپ نے اس شرط پر والدہ کے پاس جانے کی اجازت دی کہ وہ کوئی بات اپنی والدہ کو نہیں بتائے گی۔
اپنی والدہ کے پاس آنے کے بعد متاثرہ بچی واپس نہیں جانا چاہتی تھی جس پر ارشد وسیم نے اس پر تشدد کیا۔ بعد ازاں بچی نے اپنی والدہ کو ساری بات بتا دی جس پر اس کی والدہ نے غصے میں آ کر اپنے سابقہ شوہر ارشد وسیم سے جھگڑا کیا۔پولیس کو 15 پر کال کی گئی، بعد ازاں پولیس سارے خاندان کو تھانے لے گئی۔
بچی نے اپنی ساری روداد تھانہ ترنول میں تعینات ایس ایچ او رشید گجر اور اے ایس آئی ظفر اقبال کو سنائی جنہوں نے ٹال مٹول سے کام لیتے ہوئے اسے گھر بھیج دیا۔ دوسرے دن ارشد وسیم کا میڈیکل کروا کے اس کی درخواست پر عمل درآمد شروع کیا گیا جبکہ متاثرہ بچی تاحال انصاف نہ ملنے پر دلبرداشتہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی میں برہنہ گھومنے والے شخص کے حقائق سامنے آ گئے