سوات، امانکوٹ میں باپ کی مبینہ طور پر 7سالہ بیٹے سے جنسی زیادتی، مقدمہ درج

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

8-Year-Old Boy Killed After Rape In Karachi

سوات: نواحی علاقے امانکوٹ میں باپ نے مبینہ طور پر اپنے 7 سال کے سگے بیٹے کو بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق متاثرہ بچے کی والدہ نے ایم ایم نیوز کو اپنی روداد سناتے ہوئے بتایا کہ میرے شوہر نے اپنے سگے بیٹے کے ساتھ بد فعلی کی ہے، جبکہ تھانہ رحیم آباد پولیس نے بچے کی والدہ کی شکایت پر مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مسماۃ (ج) زوجہ افضل خان نے تھانہ رحیم آباد میں رپورٹ درج کراتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میری آٹھ سال قبل افضل خان سے شادی ہوئی تھی۔افضل خان سے میرے دو بیٹے ہیں۔

میرا بڑا بیٹا حسنین کچھ دنوں سے اپنے معدے میں تکلیف کا بتاتا رہا لیکن وجہ چھپا رہا تھا،اسی دوران دو دن قبل رات کے وقت میں نے اپنے شوہر افضل خان کو اپنے بیٹے حسنین کے ساتھ بدفعلی کرتے ہوئے اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔

خاتون کے مطابق میں ڈر کے مارے چپ رہی،پولیس تھانہ رحیم آباد نے مدعیہ کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دیے ہیں۔

Related Posts