ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد، ملک بھر کے ڈاکخانوں میں سیونگ اکاؤنٹس بند ہونے لگے

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد، ڈاکخانوں میں سیونگ اکاؤنٹس بند ہونے لگے
ایف اے ٹی ایف شرائط پر عملدرآمد، ڈاکخانوں میں سیونگ اکاؤنٹس بند ہونے لگے

اسلام آباد: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کے سلسلے میں پاکستان پوسٹ نے ملک بھر کے ڈاکخانوں میں سیونگ اکاؤنٹس بند کرنا شروع کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پوسٹ نے آج سے ہی عام سیونگ اکاؤنٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس بند کرنے کی کارروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو رواں ماہ 15 جنوری تک جاری رہے گی۔

رواں ماہ 15 جنوری تک عام سیونگ اکاؤنٹس اور اسپیشل سیونگ اکاؤنٹس مکمل طور پر بند کردئیے جائیں گے۔ پہلے مرحلے میں وزارتِ مواصلات نے ایسے اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں 100 سے 500 روپے تک رقم اور گزشتہ 1 سال سے لین دین بند ہے۔

ایسے تمام اکاؤنٹس 15 جنوری تک بند کردئیے جائیں گے جبکہ ملک بھر میں ایسے 50 ہزار سیونگ اکاؤنٹس موجود ہیں۔ تمام سیونگ اکاؤنٹس رکھنے والے شہریوں کو متعلقہ جی پی او کی طرف سے پیغامات ارسال کردئیے گئے۔

دوسری جانب پاکستان پوسٹ اور وزارتِ مواصلات نے ڈاکخانوں کے ذریعے پنشن کی ترسیل کا نظام بھی بتدریج بینکوں میں منتقل کرنے پر کام شروع کردیا ہے۔ یہ تمام اقدامات فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی شرائط پر عملدرآمد کا حصہ ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ایف اے ٹی ایف مسودہ تیار کرنے میں لاپرواہی برتی گئی۔شیری رحمان

Related Posts