قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اس بار اچھا پر فارم نہیں کرسکے‘ شاداب خان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اس بار اچھا پر فارم نہیں کرسکے‘ شاداب خان
قسمت نے ہمارا ساتھ نہیں دیا اس بار اچھا پر فارم نہیں کرسکے‘ شاداب خان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پی ایس ایل فائیو سے باہر ہو جانے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے نیشنل اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بدقسمتی سے اس مرتبہ اچھا پرفارم نہیں کرسکے، اگلے برس لیگ میں کم بیک کرنے کی پوری کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم اس بار زیادہ تر نئے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی‘اس وکٹ پر بابر اور شرجیل کی وکٹ اہمیت رکھتی تھی‘ جس کی ہم نے کوشش بھی کی، میں نے شروعات آل راونڈر کے طور پر کی لیکن میں پرفارم نہ کرسکا‘ پورا ٹورنامنٹ بہت اچھا ثابت ہوا،کراچی کے کرکٹ شائقین نے بہتسپورٹ کیا‘ ان کا ممنون ہوں۔

شاداب خان نے کہا کہ ہماری ٹیم کے غیر ملکی کھلاڑی کافی اچھا پرفارم کررہے تھے۔ان کے واپس جانے سے بھی فرق پڑا اور انکی کمی محسوس کی،لیکن سب سے بہترین ہمارے پاکستانی کھلاڑی ہیں۔

میرا اور ٹیم کا مقصد چیمپیئن بننا اور دوبارہ ٹرافی حاصل کرنا تھا، میرا اسٹیو اسمتھ سے موازنہ درست نہیں،اسٹیو اسمتھ ایک مایہ نازکھلاڑی ہیں،اس طرز کی وکٹ پر اسپنرز کیلئے بال کرنا مشکل تھا،میں بولنگ آل راونڈر ہوں،لیکن جہاں بھی موقع ملے وہاں رنز کرنے کا خواہشمند ہوں۔

Related Posts