ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہوں، شاہین شاہ آفریدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہوں، شاہین شاہ آفریدی
ٹیسٹ سیریز میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے پرامید ہوں، شاہین شاہ آفریدی

جمیکا: پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز کے خلاف دونوں ٹیسٹ میچز بہت اہم ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی میں آرام کیا، تاہم اب پرامید ہوں کہ ٹیسٹ سیریز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔

ویسٹ انڈیز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیسٹ میچ کھیلوں گا، اس سیریز کے لئے انفرادی اہداف بھی بنا رکھے ہیں

ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ سے قبل اپنی فٹنس کو مزید بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں۔ ہمارا ٹیسٹ اسکواڈ مضبوط اور تسلسل سے بہتر کارکردگی پیش کررہا ہے

فاسٹ باؤلر کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ اور حسن علی کی واپسی سے باؤلنگ یونٹ کا کمبی نیشن مزید بہتر ہوگیا ہے۔گیانا میں بارش کے باوجود دو روزہ انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں بھرپور تیاری کی۔

شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ پریکٹس میچ میں بیٹسمین اور باؤلرز کو تیاری کا بھرپور موقع ملا۔  پاکستان کی نمائندگی کرنے پر ہمیشہ فخر محسوس کرتا ہوں

انہوں نے کہا کہ تینوں طرز کی کرکٹ میں مستقل کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ بارباڈوس اور جمیکا دونوں خوبصورت مقام ہیں، مگر ببل لائف آسان نہیں ہے۔ کوشش کرتے ہیں کہ جو وقت بھی ملے بحیثیت ٹیم اسے انجوائے کریں۔

یہ بھی پڑھیں : حکومت غربت کے خاتمے کے لیے 1600 ارب کے قرضے فراہم کرے گی، شوکت ترین

Related Posts