کرتارپور میں فوٹو شوٹ، اشتہار بنوانے والی کمپنی نے معذرت کرلی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کرتارپور میں فوٹو شوٹ، اشتہار بنوانے والی کمپنی نے معذرت کرلی
کرتارپور میں فوٹو شوٹ، اشتہار بنوانے والی کمپنی نے معذرت کرلی

لاہور: سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہ گردوارہ کرتار پور میں فوٹو شوٹ کا اشتہار بنوانے والی کمپنی نے معذرت کر لی ہے۔ کمپنی کو سکھ برادری کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے باعث سوشل میڈیا صارفین کی شدید تنقید کا سامنا تھا۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک فیشن برانڈ نے گردوارہ کرتارپور میں ایک خاتون ماڈل کا فوٹو شوٹ کیا جس کی تصاویر دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ سکھ برادری کا کہنا تھا کہ عبادت گاہ میں کھلے سر کے ساتھ تصاویر بنوانا منع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

فواد چوہدری کا سقوطِ ڈھاکہ پر مبنی فلم کھیل کھیل میں کیلئے اظہارِ تحسین

میں مسیحیوں کے معاملے پر جنت مرزا کی اصلاح چاہتی تھی۔بشریٰ انصاری

گردوارہ کرتارپور صاحب صوبہ پنجاب میں سکھ برادری کی مذہبی عبادت گاہ ہے جہاں دنیا بھر سے آئے ہوئے سکھ کمیونٹی کے افراد عبادت کرتے ہیں۔ لاہور کی ایک ماڈل نے کرتارپور صاحب میں فوٹو شوٹ کرکے سکھ برادری کے مذہبی جذبات مجروح کیے۔

تاریخی اعتبار سے سکھ مذہب کے بانی کی جائے پیدائش ننکانہ صاحب ہے جبکہ بابا گرونانک نے عمر کے آخری متعدد برس کرتار پور میں بسر کیے۔ دربار صاحب کرتارپور کو سکھ مذہب کے اہم اور مقدس ترین مقامات میں شامل سمجھا جاتا ہے۔

گزشتہ روز نجی ویب سائٹ اردو نیوز کا یہ دعویٰ سامنے آیا کہ فیشن برانڈ منٹ کلودنگ  نے سوشل میڈیا پر فوٹو شوٹ کی تصاویر وائرل کرنے پر معذرت کی ہے۔ کمپنی کا مقصد اپنے گاہکوں کو یہ معلومات دینا تھا کہ کپڑوں کی سیلز پر 50فیصد رعایت دی جارہی ہے۔ 

Related Posts