اداکارہ فریال محمود نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کردیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فریال محمود نے نئی تصاویر جاری کرکے مداحوں پر خوبصورتی کا سحر طاری کردیا
فریال محمود نے نئی تصاویر جاری کرکے مداحوں پر خوبصورتی کا سحر طاری کردیا

کراچی:پاکستانی اداکارہ فریال محمود نے انٹرنیٹ پر اپنی نئی تصاویر جاری کرکے مداحوں پر اپنی خوبصورتی کا سحر طاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فریال محمود پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں جو دل کی بات زبان پر لانے سے نہیں ہچکچاتیں۔ 

اداکارہ فریال محمود نے حال ہی میں انسٹا گرام پر اپنی نئی تصاویر شیئر کیں جن کے بعد انٹرنیٹ پر نئی بحث چھڑ گئی۔ ایک تصویر کے ساتھ اپنے پیغام میں فریال محمود نے کہا کہ نظر ہے، منظر ہے اور ہوسکتا ہے کہ آپ پر جادو بھی چل جائے۔ 

فریال محمود کی نئی تصاویر میں انہیں بولڈ لباس پہنے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس میں انہوں نے قبائلی طرز کی جیولری پہن رکھی ہے اور ان کے بال بھی خوبصورت محسوس ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی فریال محمود کی تصاویر دیکھ کر ان پر اداکارہ کو داد و تحسین سے نوازا۔ عوام کی ایک بڑی تعداد نے فریال محمود کی تصاویر کو جادو اثر اور قابلِ تعریف قرار دیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  ٹیلر سوئفٹ نے 2008ء کے ہٹ البم کا نیا ورژنن ریلیز کردیا

Related Posts