اسلام آباد: سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب نے وزیر اعظم شہباز شریف کے دورۂ ترکی کے اشتہار اخبارات میں شائع ہونے پر کڑی تنقید کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم شہباز شریف کے آج سے شروع ہونے والے دورۂ ترکی سے متعلق اشتہارات کی تصاویر شائع کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا کہ اشتہارات ایسے دئیے جارہے ہیں جیسے شہباز شریف مریخ پر جا رہے ہیں۔
سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ، وزیر اعظم ترکی کا دورہ آج کرینگے
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ مملکت برائے اطلاعات نے کہا کہ کیا شہباز شریف دورۂ مریخ پر کچھ ایجاد کرنے جا رہے ہیں؟ ایک طرف کہتے ہیں کہ زہر کھانے کو بھی ان کے پاس پیسے نہیں، دوسری جانب تصویر لگائی جارہی ہے۔
سابق وزیرِ مملکت فرخ حبیب نے اشتہار شائع ہونے پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کی تصویر لگا کر شوبازیوں پر قومی خزانہ خالی کیا جارہا ہے۔ پھر قرض لے کر بوجھ عوام پر ڈال دیا جائے گا۔
اشتہارات ایسے دئیے جارہے ہے جیسے شہباز شریف دورہ مریخ پر کچھ ایجاد کرنے جارہا ہے؟
ایک طرف کہتے ہے زہر کھانے کو پیسے نہیں ہیں ان کے پاس ۔۔ دوسری جانب شہباز شریف کی تصویر لگا کر شوبازیوں پر خزانہ خالی کیا جارہا ہے پھر قرض لے کر بوجھ عوام پر ڈالا جائے گا۔ #امپورٹڈ_حکومت_نامنظور pic.twitter.com/qc2wz6mL6o— Farrukh Habib (@FarrukhHabibISF) May 31, 2022