ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں، وزیر قانون

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

farogh naseem licence

اسلام آباد: وفاقی وزیر قانون بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا ہے کہ تمام ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں، صوبائی تعصب کو ختم ہونا چاہئے۔

اسلام آباد میں وکلا کی تقریب سے خطاب کے دوران بیرسٹر فروغ نسیم کا کہنا تھا کہ کسی جج یا وکیل کی کوئی جاسوسی نہیں ہوئی، نہ ہو رہی ہے اور نہ ہو گی، تمام ججز کی تعیناتیاں کوٹہ سسٹم کے بجائے صرف میرٹ پر ہونی چاہئیں۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججز کی تعداد کم از کم 15 ہونی چاہیے، اسلام آباد بار کونسل کا سیکرٹریٹ سپریم کورٹ کے قریب ریڈ زون میں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ اسی سال شاہراہ دستور پر نئی عمارت میں منتقل ہو جائے گی، انگریزوں کے جس سوا سو سال پرانے قانون پر ہم چل رہے ہیں وہ خود اس میں کتنی بار ترامیم کر چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لاء افسرز کی تقرری کے معاملے پر اٹارنی جنرل خالد جاوید کا وزارت قانون کو خط

وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ صوبائی تعصب کو ختم ہونا چاہئے، پنجاب میں یہ تعصب ختم ہوچکا ہے، لاہور ہائی کورٹ کا جج اگر کراچی شفٹ ہو تو اسے سندھ ہائی کورٹ بھی بھجوایا جاسکے۔

Related Posts