نیب حراست میں فریال تالپور کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Court to announce verdict on Talpur's plea seeking restoration of bank accounts on Mar 20

اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی طبیعت بگڑنے پر انہیں پولی کلینک ہسپتال میں داخل کروا دیا گیا ہے۔

فریال تالپور کو ایک رات قبل معدے میں تکلیف ہوئی۔ تکلیف اتنی بڑھ گئی کہ انہیں ہسپتال  منتقل کرنا پڑا۔سابق صدر کی ہمشیرہ اس وقت  اس وقت قومی ادارہ برائے احتساب (نیب) کی حراست میں ہیں۔

احتساب عدالت  کے حکم کے مطابق ان کی آج اسلام آبادمیں پیشی تھی۔ فریال تالپور طبیعت کی خرابی کے پیش نظر عدالت میں حاضر نہیں ہوسکیں گی۔

نیب کا کہنا ہے کہ  بے نامی اکاؤنٹس میں گرفتار فریال تالپور کا علاج جاری ہے۔ صحت یاب ہونے پر ان کو مقدمے میں اپنا دفاع کرنے کے لیے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ دو مہینے قبل گرفتاری کے بعد فریال تالپور جب احتساب عدالت میں پیش ہوئیں تو ان کا دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیئے:شوگر ملز کیس میں احتساب عدالت نے مریم نواز کے ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا

Related Posts