کراچی: پاکستانی شوبز انڈسٹری کے مشہورومعروف اداکار فرحان علی آغا نے تحریکِ انصاف میں شمولیت کی وجوہات سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرنا چاہتا ہوں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں اداکار فرحان علی آغا نے کہا کہ سیاست میں وہ لوگ بھی ہوتے ہیں جو اپنے مفادات کا تحفظ کریں جبکہ ایسے لوگ بھی سیاست کا انتخاب کرتے ہیں جو ملک اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں۔
پیغام میں اداکار فرحان علی آغا نے کہا کہ میں ہمیشہ ان لوگوں کا ساتھ دوں گا جو عوام کی فلاح و بہبود کیلئے کام کرتے ہیں۔ اِس لیے میں نے وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کا حصہ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
https://twitter.com/FarhanallyAghaa/status/1345685875682902018
یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی اداکار فرحان علی آغا نے عوام کی خدمت کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔
اداکار فرحان علی آغا کا گزشتہ برس 28 دسمبر کو کہنا تھا کہ میں وزیرِ اعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی میں شامل ہوا ہوں، جبکہ موجودہ دور میں میرا وطن ایک مشکل گھڑی سے گزر رہا ہے۔
مزید پڑھیں: اداکار فرحان علی آغا کا تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان