کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کی مرکزی سیکرٹری اطلاعات شازیہ مری نے کہا ہے کہ قوم آج نالائق اور جھوٹے وزیراعظم کے رحم و کرم پر ہے۔
پی پی رہنماء شازیہ مری نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم کے الوداعی دورے شروع ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کے خلاف مہم جوئی کرنے والوں کے مقدر میں شرمندگی ہوگی۔ عمران خان کی معاشی ترقی کا راز خیرات اور صدقات کے رقم میں خورد برد ہے۔
انہوں نے کہاکہ خان صاحب آپ چھوٹی موٹی چوری نہیں بڑے ڈاکے مارتے ہیں، ایل این جی کی خریداری میں اربوں روپے کی چوری اور صحت کارڈ کی آڑ میں 450 ارب روپے کا ڈاکہ میگا کرپشن ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 25 سال تک سازشیوں کے مہرے کا کردار ادا کیا، جب ملک کا وزیراعظم سفارتی استثنیٰ میں دورے کرے تو ملک کی عزت کون کرے گا۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت عوام پر مزید 430ارب کا ٹیکس لگانا چاہتی ہے۔شہباز شریف