اسلاموفوبیا شرمناک ہے۔فرح سعدیہ کا مسلم خاتون پر تشدد کی ویڈیو پر ردِ عمل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلاموفوبیا شرمناک ہے۔فرح سعدیہ کا مسلم خاتون پر تشدد کی ویڈیو پر ردِ عمل
اسلاموفوبیا شرمناک ہے۔فرح سعدیہ کا مسلم خاتون پر تشدد کی ویڈیو پر ردِ عمل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ اور اینکر پرسن فرح سعدیہ نے مسلم خاتون پر تشدد کی ویڈیو پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسلاموفوبیا پریشان کن اور شرمناک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ویڈیو دیکھ کر ردِ عمل میں پیغام دیتے ہوئے اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ کورونا وائرس جیسی کوئی عالمی وباء یا نائن الیون کا واقعہ  دنیا کو اتنا تبدیل نہیں کرسکا جتنا اسلامو فوبیا نے کیا۔

پیغام میں اداکارہ فرح سعدیہ نے کہا کہ اسلاموفوبیا نے دنیا کو ایک غیر مستحکم فلیش پوائنٹ بنا دیا ہے جبکہ یہ واقعہ بے حد پریشان کن اور شرمناک ہے۔

واضح رہے کہ ویڈیو میں اداکارہ فرح سعدیہ نے دیکھا کہ اسلامی نقاب کیے ہوئے ایک خاتون بچوں کے ہمراہ سڑک پر چل رہی ہے اور اسی دوران ایک متعصب مغربی باشندہ اسے عقب سے لاتوں سے حملہ کردیتا ہے۔

ویڈیو میں دکھائی گئی خاتون زمین پر گر جاتی ہے۔ ایک بچہ بھاگ کر پیچھے چلا جاتا ہے، باقی دونوں پریشان ہوجاتے ہیں۔تاہم متعصب اسلاموفوبیا میں مبتلا شخص تشدد زمین پر گری ہوئی خاتون کے اٹھنے کا انتظار کرتا ہے۔

جیسے ہی نقاب پوش خاتون دوبارہ اٹھتی ہے اور سڑک سے ہٹ کر دوسری سمت جانے لگتی ہے تو وہ سڑک سے نیچے اتر کر ایک بار پھر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے۔ فرح سعدیہ نے اِس ویڈیو پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:  امریکی گلوکارہ نے ٹرمپ کو جاہل قرار دے دیا

Related Posts