حکومت تحلیل ہوتے ہی بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ملک چھوڑ گئیں

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق خاتون اول کی دوست بشریٰ بی بی کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب
سابق خاتون اول کی دوست بشریٰ بی بی کا کیس نیب کے دائرہ اختیار میں آتا ہے، نیب

اسلام آباد: حکومت تحلیل ہوتے ہی بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان ملک چھوڑ کر متحدہ عرب امارات روانہ ہو گئی ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان قومی اسمبلی کی تحلیل کے بعد دبئی روانہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

لندن، سابق وزیراعظم نواز شریف کے دفتر پر دوسرے حملے میں 3افراد زخمی

نجی ٹی وی کے مطابق فرح خان کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں نے بھی بیرون ملک روانہ ہونا شروع کر دیا ہے۔قبل ازیں فرح خان پر پوسٹنگ ٹرانسفر پر رشوت خوری کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ 

پی ٹی آئی  ذرائع کے مطابق فرح خان اتوار کو دبئی کے لیے روانہ ہوئیں، مریم نواز نے فرح خان پر پوسٹنگ اور ٹرانسفر پیسے لیکر کرانے کا الزام لگایاتھا جبکہ حکومت تحلیل ہونے کے بعد فرح خان (فرحت شہزادی)3اپریل کو دبئی روانہ ہوئیں ان کے خاوند احسن جمیل 31مارچ کو امریکہ گئے تھے، جو اب دبئی میں موجود ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان مسلم لیگ نواز کی نائب صدر مریم نواز نے حال ہی میں متعدد بار فرح خان کا تذکرہ کیا اور ان پر کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا تھا۔

دلچسپ بات یہ بھی ہے کہ سابق معاونِ خصوصی شہباز گل نے کرپشن کے الزامات پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو جب خاتونِ اول پر تنقید کا راستہ نہیں ملا تو دوست کو بنیاد بنا کر الزام تراشی کی جارہی ہے۔ فرح خان کے پاس کوئی سرکاری عہدہ نہیں۔ 

Related Posts