عدالتوں سے پنکھے چرانے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور پولیس نے سیشن کورٹ اور وکلا چیمبرز سے پنکھے چوری کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عدالتی اوقات کے بعد پنکھے چوری کرتا تھا۔ ملزم کے قبضہ سے چوری کے 3 پنکھے برآمد کرکے کاروائی کے لیے تھانہ اسلام پورہ منتقل کر دیا گیا۔

دوسری جانب لاہورمیں قیدیوں کی وین سے زیرحراست ڈاکو فرار ہو گیا ۔ ڈکیتی کے مقدمے میں نامزد ملزم مبشر حسین کو تھانہ سبزہ زار سے ضلع کچہری لایا گیا تھا۔

ملزم قیدیوں کی وین کے دروازے کو دھکا دے بھاگ نکلا۔ پولیس نے پریزن وین پر ڈیوٹی کرنے والے پانچ اہلکاروں کو حراست میں لے لیا۔

ایس پی سٹی سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ ملزم مبشر حسین کیخلاف 45 سے ذائد مقدمات درج ہیں، ملزم خود فرار ہوا یا کروایا گیا، تحقیقات جاری ہیں۔

Related Posts