معروف ٹک ٹاکر رجب بٹ کو شادی کے اگلے ہی دن شادی کی تقریب میں شیر کا بچہ تحفے میں وصول کرنے پر گرفتار کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق معروف ٹک ٹاکر کو غیر قانونی شیر کا بچہ تحفے میں لینے پر گرفتار کیا گیا، پولیس نے ان کی گرفتاری کے لیے محکمہ وائلڈ لائف کے ہمراہ گھر پر چھاپہ مارا، محکمہ وائلڈ لائف نے گرفتار کر کے حوالہ پولیس کر دیا۔
رجب بٹ شادی کے بندھن میں بندھ گئے، سوشل میڈیا پر ویڈیوز کی دھوم
رجب بٹ سے غیر قانونی کلاشنکوف بھی برآمد ہوئی ہے، ملزم کے خلاف ناجائز کلاشنکوف رکھنے کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔
قبل ازیں سوشل میڈیا پر مواد تخلیق کرنے والے رجب بٹ کی حال ہی میں ہونے والی شادی کی ویڈیوز نے دھوم مچا دی تھی۔
وی لاگ اور فیملی ولاگز کے لیے مشہور رجب حال ہی میں ایمان کے ساتھ ایک شاندار تقریب میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔
تقریب میں قریبی دوستوں، خاندان اور دیگر اثر و رسوخ رکھنے والے افراد نے اس خوشگوار موقع کا جشن منانے کے لیے شرکت کی۔