معروف دینی ادارے نے ڈنکی لگانے کو حرام قرار دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فوٹو ہیرالڈ میگزین

جامعہ نعیمیہ لاہور نے ڈنکی لگا کر (غیر قانونی طور پر) بیرون ملک جانے کو حرام اور ناجائز قرار دے دیا۔

جامعہ نعیمیہ لاہور کے سربراہ اور چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر مفتی راغب حسین نعیمی اور مفتی عمران حنفی کی جانب سے جاری کردہ فتویٰ میں استدلال کیا گیا ہے کہ ڈنکی لگا کر بیرون ملک جانا قانونی و شرعی لحاظ سے جائز نہیں۔

کیریئر سے مایوس احسان اللہ کیلئے ملتان سلطانز کے مالک نے امید کی کرن روشن کردی

فتویٰ میں استدلال کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ شریعت محمدی ﷺ میں خود کشی کرنا اور اس کی طرف لے جانے والے جملہ امور حرام ہیں، خود کو ہلاکت میں ڈالنا یا ایسا عمل کرنا جو ہلاکت کا باعث ہو ہرگز، ہرگز جائز نہیں۔

بیرون ملک جانے والے افراد قانونی طریقے اور محفوظ راستے اختیار کریں، غیر قانونی کام کے پیسے لینا ایجنٹ حضرات کے لیے جائز نہیں ہے۔

فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ حکومت انسانی جانوں کے دشمن ایجنٹوں کے حوالے سے قانون سازی کرے۔

Related Posts