کراچی میں سلمان خان کے خاندانی تعلقات کے دعوے نے سب کو حیران کردیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں بولی وڈ کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے قریبی خاندانی تعلقات ہونے کا دعویٰ کرنے والا ایک خاندان سامنے آیا ہے، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق، خود کو “باری ماموں” کہلانے والے ایک بزرگ شہری نے دعویٰ کیا ہے کہ سلمان خان کے والد، سلیم خان، ان کے پھوپھی زاد بھائی ہیں۔

باری ماموں نے بتایا کہ تقسیم ہند کے دوران ان کا خاندان ریاست اندور سے کراچی منتقل ہوا، جبکہ سلمان خان کے دادا اور والد اندور ہی میں رہے، جہاں وہ پولیس کے اعلیٰ عہدوں پر فائز تھے۔

انہوں نے مزید وضاحت کی کہ سلمان خان کے دادا نے ان کی پھوپھی سے شادی کی تھی، اور یہی تعلق دونوں خاندانوں کو جوڑتا ہے۔ باری ماموں نے یہ بھی بتایا کہ ان کا اور سلیم خان کا ایک دوسرے سے رابطہ برقرار ہے، اور دونوں ماضی میں متعدد بار ملاقات بھی کر چکے ہیں۔

باری ماموں کے بیٹے کے مطابق، 1980 کی دہائی میں سلمان خان اپنے بھائیوں ارباز خان اور سہیل خان کے ساتھ کراچی آئے تھے۔ اس دوران ارباز خان کا موٹر سائیکل حادثہ ہوا، جس کی وجہ سے وہ تین ماہ تک کراچی میں رہے۔

2025 میں دھوم مچانے والی 10 بڑی بالی ووڈ فلمیں

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ اس وقت سلمان خان اداکار نہیں تھے اور لائٹ ہاؤس مارکیٹ سے جینز خرید کر بھارت لے گئے تھے۔

باری ماموں کے مطابق، وہ سلمان خان کے ممبئی والے گھر میں بھی ٹھہر چکے ہیں اور دبئی میں بھی ان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

سلمان خان کے خاندان ہونے کا دعویٰ کرنے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے کیے ہیں۔ کچھ صارفین نے اسے دلکش کہانی قرار دیا، جبکہ کچھ نے اسے حقیقت جاننے کا اشتیاق ظاہر کیا۔

Related Posts