ریٹنگ بڑھانے کیلئے گھریلو تشدد کا واویلہ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iqra Aziz’s latest drama “Jhooti”

اداکارہ اقرا عزیز کا نیا ڈرامہ جھوٹی کا ٹریلر منظرعام پر آیا ہے جس نے متنازعہ ہونے کے باوجودعوام کی توجہ حاصل کرلی ہے۔ایک منٹ کے ٹریلر میں اقرا عزیز کو زخمی دکھایا گیا ہے اور جس میں یہ بتایا گیا کہ اسے شوہر نے بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا ہے جبکہ اداکارہ کی ایک آنکھ پر بھی نیل کا نشان ہے۔

ٹریلر میں اداکارہ کو کہتے دکھایا گیا ہے کہ مرد کو اپنی طاقت دکھانے کیلئے محض بہانہ چاہیے، اس کا کہنا ہے کہ میں چائے میں چینی کم ڈال دی تھی جس پر مجھے تھپڑ مارے گئے، آپ سب کو لگتا ہے کہ میں جھوٹی ہوں۔ لیکن کیا یہ چوٹیں بھی جعلی ہیں؟ ۔

Iqra Aziz’s latest drama “Jhooti”

جبکہ اسی ڈائیلاگ کے بعد روتے روتے اچانک اقرا ء عزیز تالیاں بجاتے ہوئے آئینے میں دیکھتے ہوئے خود کو داد دیتی دکھائی دی اور یہ راز افشاء کیا کہ اپنے گھر والوں سے سسرال والوں کیخلاف گھریلو زیادتی کی جھوٹی شکایت کررہی تھی اور اپنی عمدہ اداکارہ پر اپنی تعریف کرتے ہوئے ہمکلامی کرتے ہوئے کہتی ہے کہ کبھی کبھی تو مجھے خود بھی تیرے جھوٹ پر یقین آجاتا ہے کہ اتنا سچا ۔۔۔

پاکستان میں خواتین کے خلاف تشدد کا تاثر بہت عام ہے تاہم اس طرح کے ڈرامے سے حقیقی طور پر تشدد کا شکار ہونیوالی خواتین کے جذبات بری طرح مجروح ہوتے ہیں ، ہمارے معاشرے میں متاثرہ شخص کو ہی مورد الزام ٹھہرانا ایک محبوب مشغلہ ہے ،مردوں کی غلطی پر بھی اکثر خواتین پر یہ الزام لگایاجاتا ہے، ایسے میں محض ریٹنگ کے حصول کیلئے متنازع کہانی سے حقیقی زندگی میں ظلم وجبر کا شکار خواتین کی آواز مزید دب جائیگی۔

Iqra Aziz’s latest drama “Jhooti”

خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی ایک این جی کے جمع کردہ اعدادوشمار کے مطابق ، صرف 2004 اور 2016 کے درمیان 4ہزار734خواتین کو جنسی تشدد کا سامنا کرنا پڑاجبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوری 2011 سے جون 2017 کے درمیان خواتین کے خلاف تشدد کے51ہزار241سے زائدواقعات رپورٹ ہوئے تاہم ان واقعات میں ملوث ملزمان کو دی جانیوالی شرح محض 2.5فیصد رہی۔

Iqra Aziz’s latest drama “Jhooti”

ایسا نہیں ہے کہ تشدد کے حوالے سے تمام خواتین سچ بولتی ہیں کچھ ایسی بھی ہوسکتی ہیں جو قصداً ذاتی فائدے کیلئے جھوٹ کا سہارا لیکر ہمدردی سمیٹنے کیلئے گھریلو تشدد کا واویلہ کرتی ہوں تاہم یہ بھی حقیقت ہے کہ ایک طرف پاکستان میں گھریلو تشدد اور زیادتی کے واقعات بڑھ رہے ہیں ایسے میں جھوٹی جیسے ڈرامے معاملات میں مزید بگاڑ پیدا کرنے کا سبب بنتے ہیں۔

اقراء عزیز جیسی معروف اداکارہ گھریلو تشدد کا شکار عورت کی جھوٹی کہانی پر مبنی ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کررہی ہیں جس میں یہ تاثر دیا جارہاہے کہ گھریلو تشدد کا شکار خواتین جھوٹی ہیں۔

Iqra Aziz’s latest drama “Jhooti”

فلمیں اور ڈرامے انسان کے شعور اور لاشعور پر منفی اور مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں تاہم ایک بار انسان کے ذہن میں کسی چیز کے حوالے سے جھوٹی جیسا کوئی تاثر گھر کرجائے تو اسے ہر واقعہ ویسا ہی دکھائی دیتا ہے اور وہ انسان آئندہ گھریلو تشدد کا شکار ہر عورت کو جھوٹی ہی سمجھے گا۔

Related Posts