فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف بہترین بلے بازی کی، وسیم اکرم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف بہترین بلے بازی کی، وسیم اکرم
فخر زمان نے مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کیخلاف بہترین بلے بازی کی، وسیم اکرم

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ فخر زمان نے دوسرے ایک روزہ میچ میں شاندار اننگز کھیلی اور جنوبی افریقہ کی مشکل کنڈیشنز میں ٹاپ کلاس ٹیم کے خلاف عمدہ بیٹنگ کی۔

سابق آل راؤنڈرنے کہا کہ فخر زمان کے رن آؤٹ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں تاہم گریٹ جاوید میانداد نے اس رن آؤٹ پر بہت زبردست جواب دیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ جاوید میانداد نے اپنے بیان میں کہا کہ بحیثیت بیٹسمین میری پہلی ذمہ داری ہے پہلے کریز پر پہنچوں بعد میں ادھر ادھر دیکھوں، جبکہ فخر زمان نے بھی اس بات کو تسلیم کیا ہے۔

وسیم اکرم نے کہا کہ میرے کرکٹ ایکسپرٹ بھائیو میری ایک بات مان لو، یہ کیسی باتیں کرتے ہو کہ میں سچ بولوں گا۔انہوں نے کہا کہ ہمیں آپ کا سچ نہیں چاہئے ہمیں حکمت عملی مائنڈ سیٹ اور پلاننگ چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوویڈ کی تیسری لہر میں اپنا اور اپنی فیملی کا خیال رکھیں احتیاط کریں۔

مزید پڑھیں: زندگی کے قیمتی لمحات میں گھر والوں سے دور ہونے پر دکھی ہوں، حسن علی

Related Posts