کراچی: نامور گلوکار فخرِ عالم نے مہلک کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے کا فیصلہ خوش آئند ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ اسکولوں کو 30 مئی تک بند رکھنے اور اسٹیڈیم میں تماشائیوں کو جمع ہونے کی اجازت نہ دینا بہترین اقدامات ہیں، تاہم صرف یہ کافی نہیں ہے۔
گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہمیں اپنے ائیرپورٹس اور ملک میں داخلے کے تمام راستوں پر سخت نگرانی کرنا ہوگی۔ دنیا کے تمام ممالک اپنی پروازوں اور ٹریول ایڈوائزری پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔
کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے فخرِ عالم نے دیگر احتیاطی تدابیر کو ضروری قرار دیا اور کہا کہ پاکستان کو بھی اپنی سفری ہدایات اور پروازوں پر نظر ثانی کرنا ہوگی۔
The decision to keep schools closed till 30th May & to not allow crowds in a stadium also a great decision. Next we need to get our airports & other entry ports under strict vigilance. As all countries around the world review their flights & travel advisories. Pakistan should to.
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) March 12, 2020
یاد رہے کہ اس سے قبل دنیا بھر میں کورونا وائرس کے باعث مزید 350 افراد ہلاک ہو گئے جس کے نتیجے میں اب تک مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 983 ہو گئی۔
کورونا وائرس کے باعث متاثر ہونے والے افراد کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ موجودہ اعدادوشمار کے مطابق وائرس سے 1 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوچکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث 4 ہزار 983 افراد ہلاک ہو گئے