پاکستان کے مایہ ناز اداکار و گلوکار فخرِ عالم نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ کمپنیوں کو مشورہ دیا ہے کہ یوٹیلٹی بلز کی ادائیگی 3 ماہ کے لیے مؤخر کردیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ امریکا میں کورونا وائرس کے خلاف 1 ہزار ارب ڈالر کے معاشی رسپانس پیکیج پر غور کیا جارہا ہے۔
گلوکار فخرِ عالم نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان کی یوٹیلٹی کمپنیوں کو تمام بلز اگلے 90 روز کے لیے مؤخر کرنا ہوں گے۔ اگر شہروں کو لاک ڈاؤن کا سامنا ہوا تو مزید اقدامات بھی ضروری ہیں۔
فخرِ عالم نے کہا کہ شہروں کے لاک ڈاؤن کی صورت میں غریب اور کم آمدنی والے افراد کےساتھ ساتھ روز کے روز کمانے والے افراد کے لیے کھانے کی تقسیم کا نظام ترتیب دینا بھی ضروری ہے۔ مسائل کے حل کے لیے ہٹ کر سوچنا ہوگا۔
1 trillion dollars economic response package for America is under consideration.
I think utility companies in Pakistan must defer all bills for next 90 days. If cities are locked down let’s set up food distribution mechanisms for poor & daily wagers.
Think outside the box.
— Fakhr-e-Alam S.I & S.E (@falamb3) March 17, 2020