قومی ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف فتح، فخر زمان نے کیا کہا؟

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

قومی ٹیم کی بنگلا دیش کے خلاف فتح، فخر زمان نے کیا کہا؟

آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ میں بنگلادیش کے خلاف بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بلے باز فخر زمان نے کہا ہے کہ کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے فتح حاصل کریں۔

فخر زمان کو امام الحق کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا، انہوں نے 81رنز کی شاندار اننگ کھیلی، ان کی اننگز میں 7 چھکے شامل تھے۔ وہ پلیئر آف دی میچ بھی قرار پائے۔

فخر زمان نے بنگلادیش کے خلاف جیت کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ کپ میں کامیابی آپ کو اعتماد دیتی ہے، کوشش ہوگی اگلے دونوں میچز بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کریں۔

فخر زمان نے انجری کی وجہ سے ورلڈکپ کے میچز نہ کھیلنے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ میری انجری زیادہ خطرناک نہیں تھی، انجری میں بھی کھیل سکتا تھا لیکن اچھا کیا کہ ریسٹ کرلیا۔

انہوں نے کہا کہ یہاں بولرز کو ایکوریٹ بولنگ کرنا ہوتی ہے، بھارت کی وکٹ بیٹر کیلئے آسان ہے۔

ورلڈ کپ 2023: پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ کا اثر بھی پڑتا ہے اور کارگردگی پر فرق بھی، جنوبی افریقا کے خلاف کم بیک کیا، اسی میچ سے ٹیم کا کمبی نیشن بنا۔واضح رہے کہ قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شمولیت اب اگر مگر پر انحصار کررہی ہے۔

Related Posts