کراچی، آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار
کراچی، آن لائن کاروبار کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے 2 مفرور ملزمان گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں ایف آئی اے نے آن لائن بزنس کے نام پر کروڑوں کا فراڈ کرنے والے 2 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا جن سے غیر قانونی کاروبار پر تفتیش کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے آن لائن بزنس کے نام پر شہریوں سے فراڈ کرنے والے 2 مفرور ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ ملزمان سلیمان اور محمد اویس کے خلاف مقدمہ نمبر 58 درج کر لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

مری ریسکیو آپریشن مکمل، جاں بحق افراد کی میتیں رہائش گاہ پہنچا دی گئیں

دونوں ملزمان سی ای او اور ڈائریکٹر کی حیثیت سے میسرز کلک پے ارن اور میسرز گلوبل ایڈز اینڈ مارکیٹنگ (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے نام سے فراڈ کر رہے تھے۔ ملزمان کے خلاف 20 کروڑ سے زائد کے مشکوک لین دین کے الزامات پر مقدمہ درج کیا گیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان سلیمان اور اویس نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور سرمایہ کاری اسکیموں کے نام پر 200 سے زائد معصوم لوگوں سے کروڑوں کی رقم لوٹی اور فرار ہو گئے تاہم مقدمہ کی تفتیشی افسر انسپکٹر مہوش افتخار نے چھاپہ مار کارروائی کی۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے سندھ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی کی ہدایات پر مارے گئے چھاپوں کے دوران ایف بی ایریا اور گلشنِ اقبال کراچی سے دونوں مفرور ملزمان گرفتار کیے گئے۔ 3 روزہ ریمانڈ حاصل کرلیا گیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ 

 

Related Posts