پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انجکشن لوگوں کو اندھا کرنے لگے، حکومت کاایکشن

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انجکشن لوگوں کو اندھا کرنے لگے جس پر نگران حکومت نے ایکشن لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں میں جعلی انجکشنز سے بینائی متاثر ہونے کے واقعات رپورٹ ہوئے جن میں لاہور، قصور، صادق آباد اور ملتان جیسے شہر شامل ہیں جس پر جعلی انجکشنز کی فروخت روک دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:

راولپنڈی میں ڈینگی کے مریضوں کی تعداد 854 تک پہنچ گئی

نگران وزیرِ صحت ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا کہ صادق آباد اور ملتان بھی جعلی انجکشنز سے متاثر ہوئے ہیں۔ نگران وزیر برائے ہیلتھ کیئر ڈاکٹر جمال ناصر کا  کہنا ہے کہ چاروں شہروں میں الگ الگ ڈیلرز جعلی انجیکشنز کی فروخت میں ملوث تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ جعلی انجکشنز کی فروخت کا کاروبار کرنے والوں کا ڈیٹا اکٹھا کیا جارہا ہے۔ تاحال جعلی انجکشنز بھیجنے والے گروہ کے کسی ایجنٹ یا کارندے کو گرفتار نہیں کیا جاسکا۔ وزارتِ صحت نے مقدمات کے اندراج کی درخواست دے دی۔

حکومت جعلی انجکشنز سے متاثر ہونے والے افراد کی فہرستیں تیار کر رہی ہے۔ نگراں وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ جعلی انجکشنز فراہم کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یقین دلاتے ہیں کہ معاملے کی شفاف انکوائری ہوگی۔

وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ آنکھوں کومتاثر کرنے والے انجکشنز مارکیٹ سے اٹھا لیے گئے ہیں۔ ملزمان کی گرفتاری کے بعد مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔ دو مرکزی ملزمان کا پتہ چل گیا۔ دونوں کا تعلق ننکانہ سے ہے۔

Related Posts