اسلام آباد کی سبزی منڈی میں جعلی ادرک فروخت کیے جانے کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد کی سبزی منڈی میں جعلی ادرک فروخت کیے جانے کا انکشاف
اسلام آباد کی سبزی منڈی میں جعلی ادرک فروخت کیے جانے کا انکشاف

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی سبزی منڈی میں کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے لاک ڈاؤن کے دوران جعلی ادرک فروخت کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

سبزی منڈی میں قائم ہوٹل مالکان نے بتایا ہے کہ منڈی میں مضرِ صحت جعلی ادرک وسیع پیمانے پر فروخت کی جارہی ہے جبکہ اسلام آباد کی انتظامیہ علم ہونے کے باوجود آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔

مضرِ صحت جعلی ادرک کا انکشاف سامنے آنے پر ماڈل پولیس نے اصل ملزم کی تلاش شروع کی تو زیر حراست دیہاڑی دار مزدور نے ادرک کے دھندے میں ملوث ایک نامی گرامی تاجر کا نام ظاہر کردیا۔

مزدور کے مطابق سبزی منڈی میں جعلی ادرک کے کاروبار سے وابستہ آڑھتیوں کی تعداد 5 کے قریب ہے  جبکہ ایس ایچ او سبزی منڈی اور تفتیشی افسر عارف نے کارروائی شروع کردی۔

مقدمے کے تفتیشی افسر عارف نے جعلی ادرک کی 300 بوریاں برآمد کیں جس کے بعد ایس ایچ او اور تفتیشی افسر نے 8 لاکھ روپے رشوت لے کر معاملہ دبا دیا ہے۔

Related Posts