تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران جعلی ایمبولینسیں بھیجنے کا انکشاف، ویڈیو وائرل

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران جعلی ایمبولینسیں بھیجنے کا انکشاف، ویڈیو وائرل
تحریک لبیک کے دھرنے کے دوران جعلی ایمبولینسیں بھیجنے کا انکشاف، ویڈیو وائرل

کراچی: تحریک لبیک کادھرنا ناکام بنانے کیلئے جعلی ایمبولینسیں بھیجنے کاانکشاف ہوا ہے، اسٹار گیٹ پر پھنسی 2 ایمبولینسوں میں جعلی مریض لیٹے ہوئے تھے۔

مظاہرین نے سرکاری ایمبولینس کو راستہ دینا چاہا توڈرائیور نے جانے سے انکار کر دیا اور کہا کہ ہمیں ہیڈ آفس سے یہ ہدایت ملی ہے کہ ایمبولینسیں لے جا کر دھرنے میں پھنسا دو۔

ڈرائیور نے کہا کہ ایمبولینسیں احتجاجی دھرنوں کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے لیئے بھیجی گئیں تھی۔ٹی ایل پی کارکنوں نے ایمبولینسیں نمبر ای اے 0075 اور ای اے 0971کے ڈرائیوروں کو راستہ دینا چاہا تو انہوں نے جانے سے انکار کر دیا۔

اس تمام صورتحال کے بعد تحریک لبیک کے کارکنوں نے مذکورہ واقعے کی ویڈیو بنائی، جسے سوشل ویڈیو پر وائرل کردیا گیا۔

Related Posts