سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Ijaz Haroon PIA
سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجازہارون کوآج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا

اسلام آباد: جعلی اکاؤنٹس کیس میں گرفتار سابق مینیجنگ ڈائریکٹر  پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) اعجاز ہارون کوآج احتسا ب عدالت میں پیش کیاجائےگا ۔

قومی احتساب بیورو راولپنڈی نےجعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں کراچی میں کارروائی کرتے ہوئے 21نومبرکو اوورسیز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین اعجاز ہارون کو گرفتار کیا تھا،ان پر اومنی گروپ کے لیے منی لانڈرنگ کرنے کا الزام ہے۔

گرفتار ملزم سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کو اسلام آباد منتقل کردیا گیاجہاں انہیں آج احتساب عدالت میں پیش کیاجائےگا،گزشتہ روزنیب کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ اعجاز ہارون نے ہاؤسنگ سوسائٹی میں 12 پلاٹ غیر قانونی طور پر فروخت کیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی اکاؤنٹس کیس ، آصف زرداری اور فریال تالپرکی سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست

اعجاز ہارون پر بطورسیکرٹری کڈنی ہلزہاؤسنگ اسکیم پلاٹ دینے کا الزام ہے، اعجازہارون نے اومنی گروپ کو ایک پلاٹ فرضی ناموں پر دیئے، پلاٹوں کی قیمت کا لین دین جعلی اکاؤنٹس کے ذریعہ کیا گیا تھا۔

ان پلاٹوں کی الاٹمنٹ بھی غیرقانونی طریقے سے کی گئی، اعجازہارون آصف زرداری کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے ہیں، وہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے سابق مینیجنگ ڈائریکٹراور اوورسیز ہاؤسنگ سوسائٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔

Related Posts