باحجاب خاتون نے ذاتی ریسٹورنٹ کھول کر خواتین کو کاروبار کا حوصلہ دے دیا

مقبول خبریں

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

باحجاب خاتون نے ذاتی ریسٹورنٹ کھول کر خواتین کو کاروبار کا حوصلہ دے دیا
باحجاب خاتون نے ذاتی ریسٹورنٹ کھول کر خواتین کو کاروبار کا حوصلہ دے دیا

کراچی میں باحجاب خاتون نے ذاتی ریسٹورنٹ کھول کر دیگر خواتین کیلئے مثال قائم کردی، عزم و حوصلے کی مثال خاتون نے شوہر کی مدد سے ریسٹورنٹ کھول لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایم اے ایچ ایچ ریسٹورنٹ کی مالک فائزہ کا کہنا ہےکہ میری سب سے بڑی ہمت میرے شوہر ہیں۔ ساتھ چلنے اور اکیلے چلنے میں بہت فرق ہوتا ہے۔ ہمیں ریسٹورنٹ شروع کیے ہوئے تیسرا مہینہ ہوچکا ہے۔

اپنے معمولات کے بارے میں ایم ایم نیوز ٹی وی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فائزہ نے بتایا کہ میں 1 بجے کے قریب اپنا ریسٹورنٹ کھولتی ہوں، میں یہاں سارے کام اپنے ہاتھ سے کرتی ہوں۔ اکیلی ہونے کی وجہ سے اپنا سارا کام خود ہی کرنا ہوتا ہے۔

ریسٹورنٹ میں دستیاب کھانوں کے بارے میں بتاتے ہوئے فائزہ نے کہا کہ چائے، چپس، زنگر برگر، باربی کیو آئٹمز، بن کباب اورلمکا وغیرہ کا کام میں خود سنبھالتی ہوں۔ صفائی ستھرائی کا بھی بہت اہتمام کرتی ہوں۔ ملازم نہ رکھنے کی وجہ یہ ہے کہ صفائی کا خیال رکھا جائے

آئندہ کے پروگرام کے متعلق فائزہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے ایم اے ایچ ایچ ریسٹورنٹ میں کھانے کے نئے آئٹمز اور مستقبل میں اپنے ریسٹورنٹ کی نئی برانچ کھولنے پر بھی غور کر رہے ہیں۔ ہم نے ریسٹورنٹ کا ماحول گھر جیسا اور آئٹمز کی قیمتیں انتہائی مناسب رکھی ہیں۔

کاروبار میں مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے فائزہ نے کہا کہ مجھے شروع شروع میں مشکلات پیش آرہی تھیں کیونکہ نیا کام تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ کام سیکھ لیا اور مشکلات بھی کم ہوتی چلی گئیں۔ دیکھنا یہ چاہئے کہ شوہر آپ کا کتنا ساتھ دیتا ہے۔

اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے فائزہ نے کہا کہ جب میں نے اپنے شوہر کے سامنے کاروبار شروع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا تو انہوں نے بھرپور ساتھ دیا اور اب جب وہ اپنی ملازمت سے فارغ ہوجاتے ہیں تو یہاں میرے ساتھ ہی ریسٹورنٹ سنبھالنے میں میرا ساتھ دیتے ہیں۔

فائزہ نے کہا کہ جب شوہر سپورٹ کرے تو بیوی کو ہمت ملتی ہے اور یہ ہمت و حوصلہ ہی کام کو آسان کرتا ہے۔ اگر شوہر ساتھ کام کرے تو حوصلہ آسمان پر پہنچ جاتا ہے۔ کچھ لوگ میرے کام کو تنقید کا نشانہ بھی بناتے ہیں کہ میں ریسٹورنٹ کھول چکی ہوں لیکن تعریف بھی کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آدھے سے زیادہ لوگ سپورٹ کرتے ہیں جن میں ہمارے پڑوسی بھی شامل ہیں۔ خواتین کو میرے کام سے ہمت ملتی ہے، یہ میرے لیے خوشی کی بات ہے۔ لوگ پرسکون ہو کر ہمارے ریسٹورنٹ میں بیٹھ سکتے ہیں۔ کبھی تصور نہیں کیا تھا کہ میں ریسٹورنٹ کھول سکوں گی۔ الحمد للہ شوہر کی مدد سے یہاں کھڑی ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: حکومت جلد اسکولوں کی بندش کی پالیسی دے، والدین

Related Posts