مسماۃ نرگس جاوید کو جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،انصاف کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

رشتہ دینے سے انکار پرکمسن لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا
رشتہ دینے سے انکار پرکمسن لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنادیا گیا

راولپنڈی:راولپنڈی تھانہ وارث خان کی حدود امرپورہ مکان نمبر 725 گلی نمبر1 کی نرگس جاوید کو دم کرنے والے جعلی پیر نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ خاتون کا خاوند معذور ہے اور متاثرہ خاتون لوگوں کے گھروں میں کام کاج کر کے گزارا کرتی ہے اور اپنے بچوں کا پیٹ پالتی ہے۔

جعلی پیر اللہ دتہ بابا خاتون کے ساتھ ساری رات زنا بالجبر کرتا رہا،متاثرہ خاتون نرگس جاوید نے روتے ہوئے اپنی روداد بیان کرتے ہوئے بتایا کہ میرا شوہر معذور ہے،معذوری کی وجہ سے کوئی روزگار نہیں ہے، تو میری دوست شہناز بی بی نے بتایا کہ میرا جاننے والا والا بابا اللہ دتہ ہے جو لوگوں کی مدد بھی کرتا ہے اور اپنے عملیات کی وجہ سے تمہارے شوہر کے کاروبار کی بندش بھی توڑ دے گا۔

میں بہت پریشان تھی اور شہناز بی بی کی باتوں میں آ گئی اور دم والے بابا جی کے پاس چلی گئی، بابا اللہ دتہ نے مجھے تسلیاں دیں اور مجھے اپنے اعتماد میں لیا، مورخہ 11۔ 6۔2020 کو دم والے بابے اللہ دتہ مجھے اپنے آستانے واقعہ ہارون چوک راولپنڈی بلایا اور مجھے اپنے کمرے میں لے گیا اور کہا میں تھوڑی دیر میں آتا ہوں،تمہیں پڑھنے کے لیے کچھ تسبیح بتانی ہے،میں بہت گھبرا گئی۔

جعلی پیرنے کہا گھبراؤ مت اور مجھ سے زبردستی کرنے لگ گیا میرے شوروغل کرنے پر وہ غصے میں آگیا اور اپنے کمرے کی الماری سے خنجر اور پستول نکالا اور کہا کہ اب شور کیا تو جان سے مار ڈالوں گا،دم والے بابا اللہ دتہ نے میری گردن پر خنجر رکھ کر میرے منہ پر زور زور سے تھپڑ مارے اور میرے ساتھ زیادتی کرتا رہا۔

جعلی پیر نے ساری رات مجھے حبس بے جا میں رکھا اور زیادتی کا نشانہ بناتا رہا، پولیس نے ابھی تک میرا مقدمہ درج نہیں کیا ہے، میں آئی جی پنجاب پولیس اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اپیل کرتی ہوں کہ میرا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے اور ملزم بابا اللہ دتّہ کے خلاف زناکاری کا مقدمہ درج کرکے سخت سے سخت قانونی کارروائی کی جائے اور مجھے انصاف دیا جائے۔

Related Posts