ایدھی ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ایران کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ کی امداد

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا: ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ایران کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ کی امداد
کورونا: ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی کی ایران کیلئے 3 کروڑ 15 لاکھ کی امداد

اسلام آباد: فلاحی تنظیم ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی نے کورونا  وائرس کی روک تھام کےلئے ایران میں حفاظتی اقدامات کے لیے 3  کروڑ 15 لاکھ روپے  کا چیک ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصلر کے حوالے کردیا۔ 

کرونا وائرس اس وقت تقریباً پوری دنیا میں پھیل چکا ہے۔ ہر ملک اس وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کرنے مصروف ہے پاکستان کے ہمسایہ برادر اسلامی ملک ایران میں بھی یہ وباء پھیل چکی ہے۔

اس ناگہانی آفت سے نمٹنے  کےلئے ایران میں بھی اقدامات کیے جارہے ہیں۔اقدامات کو مزید مؤثر بنانے کے حوالے سے پاکستان کی سب بڑی فلاحی تنظیم ایدھی ویلفئیر ٹرسٹ کے چیئرمین فیصل ایدھی نے قابلِ تعریف قدم اٹھایا۔ 

چیئرمین ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ نے گزشتہ روز 3  کروڑ 15 لاکھ روپے کا چیک ایرانی قونصلیٹ میں ایرانی قونصلر کے حوالے کیا۔ فیصل ایدھی کا کہنا تھا یہ رقم برادر اسلامی ملک کو جذبہ خیر سگالی کے تحت دی گئی  ہے۔

فیصل ایدھی نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں اس وباء سےنمٹنے کےلئے ضروری اور اہم اقدامات کے ساتھ ادویات کی خریداری کی جاسکے اور ہمسایہ ملک ایران اس وبا سے اپنے شہریوں کو بچا سکے۔ 

اس موقعے پر ایرانی قونصلر نے پاکستان اور فیصل ایدھی کا خصوصی شکریہ ادا کیا جبکہ گزشتہ دنوں ایدھی ویلفیئر ٹرسٹ نے چین  میں پھنسے ہوئے پاکستانی طلباء کو لانے کے لیے اپنے چارٹرڈ طیارے کی بھی پیش کش کی تھی۔

Related Posts