غزہ پر حملے روکنے میں سلامتی کونسل کی ناکامی۔ او آئی سی مایوس

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل حسین ابراہیم طحہ نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ میں جنگ بندی کی فیصلہ کن قرارداد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ یہ ناکامی بین الاقوامی امن وامان اور سلامتی کو برقرار رکھنے، عام شہریوں کے تحفظ اور مسلسل اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں بگڑتی ہوئی انسانی تباہی کو ختم کرنے میں سلامتی کونسل کے کرادر کی منفی عکاسی کرتی ہے۔

بڑھتی ہوئی آلودگی نے لاہور کے لاکھوں بچوں کو کیسے خطرے میں ڈالا؟

سیکریٹری جنرل نے متنبہ کیا کہ سلامتی کونسل کی جانب سے اس نازک مرحلے پر اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکامی اسرائیلی قبضے کو فلسطینی عوام کے خلاف جارحیت جاری رکھنے اور مزید بڑھانے کا موقع فراہم کرے گی۔

انہوں نے سلامتی کونسل میں قرار داد کے مسودے کی حمایت کرنے والے ممالک کے موقف کو سراہتے ہوئے جنگ بندی، غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنانے اور فلسطینی عوام کو بین الاقوامی تحفظ فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

Related Posts