جنسی ہراسانی کے 95 فیصد کیسز حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔فہد مصطفیٰ

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جنسی ہراسانی کے 95 فیصد کیسز حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔فہد مصطفیٰ
جنسی ہراسانی کے 95 فیصد کیسز حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔فہد مصطفیٰ

کراچی: پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کے مشہور و معروف اداکار، میزبان اور پروڈیوسر فہد مصطفیٰ نے کہا ہے کہ جنسی ہراسانی کے 95 فیصد کیسز حقیقت پر مبنی ہوتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اداکار فہد مصطفیٰ نے اپنی نئی پروڈکشن ڈننک کی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ بعض اوقات کچھ لوگ جھوٹے الزامات لگاتے ہیں، اس لیے ہم ہر طرح کی کہانی سنانے کیلئے تیار ہیں۔

فہد مصطفیٰ نے کہا کہ ڈنک کی کہانی جھوٹے الزامات پر مبنی جنسی ہراسانی کے کیسز پر مبنی ہے جس میں بلال عباس، ثناء جاوید اور نعمان اعجاز مرکزی کرداروں میں نظر آئیں گے جبکہ جنسی زیادتی سمیت دیگر معاشی برائیوں پر مبنی کہانیاں ہم پہلے بھی دیکھ چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر طرح کی اسٹوریز پر ڈرامے بناتے ہیں، پہلے ایک ڈرامہ سیریل میری گڑیا جنسی زیادتی کے ملزم کی کہانی تھی جبکہ نیا ڈرامہ جو جنسی ہراسگی کے جھوٹے الزامات پر مبنی ہے، ہماری رائے میں عوام پسند کریں گے۔ یہ جنسی ہراسگی کے جھوٹے الزامات کے شکار افراد کیلئے ہمارا خراجِ تحسین سمجھئے۔

میشا شفیع اور علی ظفر کیس کے متعلق فہد مصطفیٰ کا کہنا تھا کہ زیادہ تفصیل سے تو کچھ نہیں جانتا، تاہم یہ ضرور پتہ چلا ہے کہ علی ظفر اداکاری اور گلوکاری سمیت پیشہ ورانہ محاذ پر کیس کے باعث بہت نقصان اٹھا چکے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل نامور اداکار اور میزبان فہد مصطفی نے کہا کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ انسان ماضی کو لے کر رونے پیٹنے میں لگا رہے۔

انہوں نے 2 ماہ قبل اپنے بیان میں کہا کہ انسان کو ان غلطیوں سے سیکھتے ہوئے نئے عزم اور حوصلے کے ساتھ مستقبل کیلئے پیشرفت کرنی چاہیے۔ تاکہ آگے جاکر کسی نقصان سے بچا جاسکے۔

مزید پڑھیں: ماضی کی غلطیوں سے سیکھ کر پیشرفت کرنی چاہئے، فہد مصطفی

Related Posts