کراچی کے علاقے کورنگی میں بلال چورنگی کے قریب فیکٹری میں آگ لگ گئی جس کے بعد فائر بریگیڈ حکام اور ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق کورنگی کے علاقے بلال چورنگی کے نزدیک فیکٹری میں آگ لگی جس کے بعد فائر بریگیڈ کی 2 گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 8 کشتیاں جل کر راکھ ہو گئیں جس پر کشتی مالکان نے احتجاج کیا۔
فائر بریگیڈ نے فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ میں لگنے والی آگ پر 13 اکتوبر کو قابو پالیا جبکہ آگ بجھانے کے عمل میں کے ایم سی، کے پی ٹی اور پاک نیوی کے فائر ٹینڈرز نے حصہ لیا۔
مزید پڑھیں: فشریز کے پی ٹی بوٹ بلڈنگ یارڈ میں آتشزدگی، 8 کشتیاں جل کر راکھ