فیس بک نے مواد پسند کرنے اور دیکھنے والوں کی تعداد چھپانا شروع کردی

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلسطینیوں کیخلاف کمپنی کی دہری پالیسی ،فیس بک ملازمین نے آواز اٹھا دی
فلسطینیوں کیخلاف کمپنی کی دہری پالیسی ،فیس بک ملازمین نے آواز اٹھا دی

سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک نے تصویروں کو پسند  اور ویڈیوز دیکھنے والوں کی تعداد کو چھپانا شروع کردیا ہے۔ یہ اقدام معاشرے میں پسندیدگیوں کے لیے پیدا ہونے والے جنون کو کم کرنے کے لیے اٹھایا  جا رہا ہے۔

پسندیدگیاں (لائیکس) اور دیکھنے والے (ویوز) چھپانے کا فیچر آزمائشی طور پر سب سے پہلے آسٹریلیا میں متعارف کروایا گیا ہے تاکہ یہ دیکھا جاسکے کہ فیس بک کے اس فیچر سے صارفین کیا تاثر لیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے غیر اخلاقی اور متعصبانہ مواد پر 9 لاکھ ویب سائٹس بند کردیں

فیس بک انتظامیہ کے مطابق یہ کام ابتدائی مراحل میں ہے جس کی مدد سے صارفین پر سوشل میڈیا کا دباؤ کم کیا جارہا ہے جس  سے ویب سائٹ کے مشہور اور عام صارفین ایک ہی صف میں نظر آئیں گے۔

انتظامیہ کے مطابق فیس بک صارفین کی زندگی کو آسان کرنا چاہتا ہے۔ آسٹریلیا میں فیچر کامیاب ہونے کے بعد دنیا بھر میں یہ فیچر عام کردیا جائے گا جس سے  لائیکس اور ویوز کا جنون اپنی موت آپ مر جائے گا۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  فیس بک نے اعلان کیا تھا کہ ہم سیاستدانوں کی مہیا کردہ معلومات پر نظر نہیں رکھیں گے اور ان کی طرف سے شامل کیے جانے والے مواد کو خبر کے طور پر پیش کریں گے۔

مشہورومعروف سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم فیس بک کے حکام نے کہا کہ ہم نے  جعلی خبروں اور غلط معلومات کو فروغ دینے کے خلاف ایک اسکیم اور پلان ترتیب دیا ہے تاہم سیاستدانوں کو اس سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔

مزید پڑھیں: فیس بک کا سیاستدانوں کی معلومات پر نظر نہ رکھنے اور مواد کو خبر کے طور پر پیش کرنے کا اعلان

 

Related Posts