کیلی فورنیا: فیس بک کی جانب سے کم عمر اور کم سن بچوں کی قابل اعتراض اور فحش تصاویر کو از خود ہٹانے کے لیے نیا آن لائن ٹول متعارف کرادیا گیا جسے دنیا میں ہر شخص با آسانی استعمال کر سکتا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق میٹانے آن لائن ٹول امریکی ادارے این سی ایم ای سی کے اشتراک سے متعارف کرایا ہے اور اس کا مکمل اختیار بھی ادارے کو ہی دیا گیا ہے۔
این سی ایم ای سی ایک امریکی ادارہ ہے جو لاپتہ اور جنسی استحصال کے شکار بچوں کی فلاح و بہبود کے لیے کام کرتا ہے۔
چین کا امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کیخلاف سخت ردعمل
قابل اعتراض تصاویر کو ہٹانے کے لیے مختلف ویب سائٹس کو اس ٹول کے ساتھ معاہدہ کرنا ہوگا، تاہم ابھی اس ٹول کے ذریعے تصاویر کو ہٹانے کی رضامندی صرف چند ویب سائٹس نے ہی دکھائی ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ ٹول کے ذریعے صرف 18 سال سے کم عمر افراد کی وہی تصاویر ہی انٹرنیٹ سے ہٹائی جائیں گی جنہیں فحش اندازمیں ایڈٹ کرکے پیش کیا گیا ہوگا۔