پاکستان سمیت دنیابھر میں فیس بک ،انسٹاگرام اورواٹس ایپ سروس تعطل کاشکار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

insta fb
پاکستان سمیت دنیابھر میں فیس بک ،انسٹاگرام اورواٹس ایپ سروس تعطل کاشکار

پاکستان سمیت دنیا بھر میں سماجی رابطے کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام کے علاوہ سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ میں تکنیکی خرابی کے باعث صارفین کو مشکلات کا سامنا ہے۔

دنیابھر میں صارفین کو سماجی رابطوں کی دنیا کی سب سے بڑی ویب سائٹ فیس بک کے علاوہ انسٹا گرام کی سروس تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، صارفین کو تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے میں شدید پریشانی کا سامنا ہے، امریکا، ویت نام، کینیڈا، جنیوا، سوئٹزرلینڈ، ڈنمارک سمیت دیگر ممالک میں بھی سوشل میڈیا سروس متاثر ہوئی۔

فیس بک کے متعدد صارف میسیجنگ ایپلیکیشنز اور دیگر سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر اپنے پیغامات میں جھنجھلاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے اپ ڈیٹس نہ کر سکنے کی شکایت کرتے نظر آ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فیس بک ، انسٹاگرام نے بچوں کو جنسی مواد سے دوررکھنے کے لیے حد مقررکردی

سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کرنے والوں کو کبھی فیس بک کی جانب سے معذرت کا پیغام دیتے ہوئے خودکار میسیج میں کہا جاتا ہے کہ ان کی ٹیم کام کر رہی ہے، جلد یہ مسئلہ حل ہو جائے گا تو کبھی مسئلے کی وجہ بتائے بغیر سٹیٹس اپ ڈیٹ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہوتی۔

تاہم تاحال یہ پتانہیں چل سکا ہے کہ فیس بک اور انسٹاگرام میں خرابی کی وجہ کیا ہے اور نہ ہی کمپنی کی جانب سے اس حوالے سے وضاحت جاری کی گئی ہے،صارفین نے ٹویٹر کا رخ کرتے ہوئے اس مسئلے پر گفتگو کر رہے ہیں،جس کے باعث ’انسٹاگرام ڈاؤن‘ کا ہیش ٹیگ دنیا بھر میں ٹاپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔

اسی طرح پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلیکشن واٹس ایپ کے چند ممالک کے صارفین بھی سروس کے حوالے سے شکایات کررہے ہیں، امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ جلد یہ مسئلہ حل کر لیا جائے گا۔

Related Posts