انتہاء پسند ہندوؤں نے جواہر لعل نہرو کا مجسمہ تباہ کر دیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انتہاء پسند ہندوؤں نے جواہر لعل نہرو کا مجسمہ تباہ کر دیا
انتہاء پسند ہندوؤں نے جواہر لعل نہرو کا مجسمہ تباہ کر دیا

ممبئی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں انتہاء پسند آپے سے باہر ہوگئے، ریاستی سرپرستی میں ملک کے پہلے وزیراعظم جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو پتھروں اور ہتھوڑے کی مدد سے تباہ کر دیا۔

بھارت میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے، جس میں دکھایا گیا ہے کہ مدھیہ پردیش کے علاقے سنتا میں ایک چوک پر بنے جواہر لعل نہرو کے مجسمے پر ایک درجن کے قریب ہندو بلوائی حملہ کررہے ہیں۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو چھڑیوں، پتھروں سے تباہ کرنے میں مصروف ہیں، جبکہ ایک شخص کو ہتھوڑے کی مدد سے بھی نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ہندو انتہا پسند جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کے ساتھ نعرے بازی بھی کررہے ہیں۔

مزید پڑھیں:صحافی شیریں ابو عاقلہ کا قتل، الجزیرہ نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا فیصلہ کرلیا

سوشل میڈیا پر جواہر لعل نہرو کے مجسمے کو نقصان پہنچانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مقامی پولیس بھی حرکت میں آئی اور 6 افراد کو حراست میں لے لیا، جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Posts