اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے رد عمل میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا اسلامو فوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان خوش آئند اور ہمارے موقف کی جیت ہے، کورونا کو مسلمانوں کے ساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے اوچھے ہتھکنڈے دنیا کے سامنے عیاں ہوچکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کااسلاموفوبیا کے تدارک کو اولین ترجیح قرار دینے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔یہ خوش آئند اور ہمارےموقف کی جیت ہے۔کورونا کومسلمانوں کےساتھ منسوب کرنا نفرت پر مبنی بی جے پی سوچ کی عکاسی ہے۔بھارت میں مسلمانوں کے خلاف انتہاء پسندانہ رویہ انسانی حقوق کی پامالی ہے۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) May 27, 2020